Saturday, May 18, 2024

لاہور کے تین دوستوں ظفراقبال، معرف اشرف اور اشفاق کی نمازجنازہ ادا

لاہور کے تین دوستوں ظفراقبال، معرف اشرف اور اشفاق کی نمازجنازہ ادا
January 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے تین دوستوں ظفر اقبال اور معرف اشرف کی نمازجنازہ کوٹ لکھپت اور اشفاق کی گوجرانوالہ میں ادا کی گئی۔ راولپنڈی کے رہائشی شہزاد کی بھی نمازجنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی۔

ملکہ کوہسار میں برفانی طوفان نے کئی گھر اجاڑ دیئے۔ برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے گئے دوستوں کو مری کی سیر راس نہ آئی۔ سانحہ مری میں تین دوست ظفر اقبال ، معروف اشرف اور اشفاق سیر کو گئے مگر وہاں ان کی سانسوں کی ڈور کٹ گئی۔ سامنے آئی ویڈیو میں تینوں برفباری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

پیکوروڈ کے ظفر اقبال اور معروف اشرف کامونکی کے دوست اشفاق کے ساتھ جمعرات کو لاہور سے مری گئے تھے۔ تینوں دوست ایک ساتھ نجی کمپنی میں کام کرتے تھے۔

ظفر اقبال اور معروف اشرف کی نماز جنازہ اکبر شہید قبرستان کوٹ لکھپت میں ادا کر دی گئی۔ نمازجنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ظفر اقبال کے بھائی کہتے ہیں بھائی نے مری پہنچ کر کال کی اسکے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ویڈیو دیکھ کر والد کی وفات کا پتہ چلا۔

زندگی انجوائے کرنے مری گئے تینوں دوستوں کے ذہن میں بھی نہیں تھا کہ یہ ان کی زندگی کی آخری سیر ہے۔

ادھر اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اور بچوں کی نمازجنازہ تلہ گنگ میں ادا کر دی گئی۔ مردان کے چار دوستوں سہیل ، محمد بلال ، اسد اور بلال حسین کی نمازجنازہ بھی ادا ر دی گئی۔