Friday, March 29, 2024

لاہور بڑے شاپنگ مال میں آتشزدگی سے کروڑوں کا قیمتی اسٹاک راکھ بن گیا

لاہور بڑے شاپنگ مال میں آتشزدگی سے کروڑوں کا قیمتی اسٹاک راکھ بن گیا
March 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - گلبرگ کے شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی کے باعث کروڑوں مالیت کا اسٹاک جل کر راکھ ہوگیا۔ 

آگ پلازے میں لگے ایئرکنڈیشن سسٹم پھٹنے کی وجہ سے بھڑکی، دکانوں میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ پلازہ کی دوسری منزل کی چھت بھی منہدم ہوگئی۔

تاجروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آگ خود نہیں بھڑکی، پلازے کے مالک نے لگوائی۔ مزید کہا کہ آگ بھڑکنے کے کئی گھنٹے بعد بھی کوئی حکومتی عہدیدار نہ پہنچا۔

ریسکیوحکام نے بتایا کہ شاپنگ مال میں آگ لگنے کی اطلاع راہ گیروں نے فون کرکے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے شاپنگ مال میں آگ لگنے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

کمشنر لاہور اور ڈی جی ریسکیو 1122 امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔