Sunday, September 8, 2024

لاہور کے علاقہ چونگی امرسدھو میں گھر میں آگ لگنے سے تین بچے جاں بحق

لاہور کے علاقہ چونگی امرسدھو میں گھر میں آگ لگنے سے تین بچے جاں بحق
January 21, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقہ چونگی امرسدھو میں گھر میں آگ لگنے سے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ آتشزدگی میں میاں بیوی اورتین بچے زخمی بھی ہوئے۔

جاںبحق ہونے والے میں 2 سالہ علی عباس، 4 سالہ زہرا، 6 سالہ لاریب شامل ہیں۔ آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب گھر کے تمام افراد سو رہے تھے۔ پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس میں میاں بیوی سمیت 5 افراد جھلس گئے۔

جھلسنے والوں میں میاں بیوی ، 40 سالہ مراتب علی ،35 سالہ مرزانہ جبکہ تین بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔