Thursday, April 25, 2024

لاہور کے علاقے شاہ جمال کے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی، دو سالہ بچہ جاں بحق

لاہور کے علاقے شاہ جمال کے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی، دو سالہ بچہ جاں بحق
December 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور کے علاقے شاہ جمال کے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی زد میں آکر دو سالہ بچہ عظیم جاں بحق ہو گیا۔

فوتیدگی پر گئے شہری کے اپنے گھر بھی صف ماتم بچھ گئی۔ لاہور کے علاقہ شاہ جمال میں قاسم نامی شہری کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر 2 سالہ عظیم جاں بحق اور 4 سالہ ریحان زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چولہے کے باعث لگنے والی آگ نے پورے کمرے کو لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق قاسم علی اہلیہ کے ہمراہ فوتیدگی پر گیا ہوا تھا اور دونوں بچے گھر میں اکیلے تھے۔

اہل محلہ کہتے ہیں والدین دونوں بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر باہر گئے تھے جو انکا روز کا معمول تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے ریسکیو 1122 بھی بروقت نہ پہنچ سکی جسکے باعث انہوں نے اپنی مدد آپ کہ تحت آگ کو بجا کر ایک بچے کو ریسکیو کیا۔