لاہور کے علاقے علی ٹاؤن میں پراسرار ریموٹ کنٹرول طیارہ گر گیا
لاہور (92 نیوز) اورنج ٹرین کے علی ٹاؤن ٹرمینل کے قریب پراسرار ریموٹ کنٹرول ڈرون گر گیا۔
ریموٹ کنٹرول ڈرون اورنج ٹرین کے علی ٹاؤن ٹرمینل کے قریب گرا۔ ڈرون گرنے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ڈرون میں کسی قسم کا بارودی مواد نہیں ملا تاہم ڈرون میں جاسوسی کیمرہ بھی لگا ہوا ہے۔
پراسرار ریموٹ کنٹرول ڈرون گرنے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نےایس صدر سے رپورٹ طلب کر لی ۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق متعلقہ ادارے شواہد کی بنیاد پر ڈرون کا جائزہ لے رہے ہیں۔