لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے ہلوکی میں ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین تصادم کے نتیجہ میں پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ رخسانہ، 40 سالہ نعیمہ بی بی، 8 سالہ فیضان، 6 سالہ صفیان اور 10 سالہ زین شامل ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا ویگن رائے ونڈ سے شادی کی تقریب کے بعد واپس آ رہی تھی ،ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کا کہنا ہے حادثہ ویگن ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رپورٹ طلب کر لی ۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔