Friday, April 19, 2024

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں فائرنگ، فاسٹ فوڈ دکان پر ملازم سمیت 3 نوجوان قتل

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں فائرنگ، فاسٹ فوڈ دکان پر ملازم سمیت 3 نوجوان قتل
August 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں فائرنگ کے نتیجے میں فاسٹ فوڈ دکان پر ملازم سمیت 3 نوجوان قتل ہوگئے۔

تہرے قتل کا واقعہ قائداعظم انٹرچینج کے قریب ہوا، ورثاء کی جانب سے سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا گیا۔ عمران اور سنی سمیت مقتولین کا دو روز قبل مخالفین سے جھگڑا ہوا تھا۔ مارکیٹ والوں کے صلح کرانے کے باوجود ایک پارٹی نے فائرنگ کر دی۔