لاہور (92 نیوز) - لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، گھر میں گھسنے والے 6 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
لاہور پولیس نے اقبال ٹاؤن میں ایک گھر میں گھسنے والے 6 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا، پولیس کے مطابق ڈاکو ڈاکٹر عباد کے گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ ڈاکوؤں اور پولیس پارٹی کے درمیان 45 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تمام ڈاکو مارے گئے، گھر کے تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔
اہل نے 92 نیوز کو بتایا کہ اطلاع پر پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ڈاکوؤں کوہلاک کیا۔
مارے گئے ڈاکوؤں کی شناخت عمران، چاند، علی، وسیم، محسن اور علی رضا کے نام سے ہوئی۔