Sunday, September 8, 2024

لاہور کے علاقے انارکلی بازار میں بم دھماکا، تین افراد جاں بحق اور26 زخمی

لاہور کے علاقے انارکلی بازار میں بم دھماکا، تین افراد جاں بحق اور26 زخمی
January 20, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہورکے علاقے انارکلی میں بم دھماکے سے 3افراد جاں بحق اور26 زخمی ہوگئے، چارزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی۔

دوپہرایک بج کرچالیس منٹ پر ہونے والا دھماکا اس قدرشدید تھا کہ اس سے کئی قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، کئی موٹرسائیکلیں جل کرخاکسترہوگئیں اورکئی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دوافراد کی شناخت کرلی گئی ہے، اکتیس سالہ رمضان پٹھورے بنانے کا کام کرتا تھا،جاں بحق ہونے والا نوسالہ ابصارکراچی سے لاہورآیا تھا جسے اس کےماموں نے گودلے رکھا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا سڑک پرنصب کیے گئے بم سے کیا گیا،جس کے لیے ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا، دھماکے کے مقام سے لوہے کی پتریاں بھی ملیں۔

دھماکےکے بعد ریسکیوٹیمیں اورپولیس موقع پرپہنچ گئی، جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کہتی ہیں کہ زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجزکی مدد سے تفتیش جاری ہے، جس کے مطابق دہشت گرد موٹرسائیکل پرواردات کے مقام پرپہنچا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد کچھ گرفتاریاں بھی ہوئیں ہیں۔