Friday, March 29, 2024

لاہور کے چڑیا گھر میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق

لاہور کے چڑیا گھر میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق
March 15, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور کے چڑیا گھر میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ثوبیہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ چڑیا گھر آئی تھی۔ اچانک درخت گرنے سے ثوبیہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ خاتون کو گنگارام اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ صدام اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری جنگلات سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا ہے۔