Friday, May 17, 2024

لاہور ہائیکورٹ، توشہ خانہ کا 1990 سے 2023 تک ریکارڈ شائع کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ، توشہ خانہ کا 1990 سے 2023 تک ریکارڈ شائع کرنیکا حکم
March 22, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا، عدالت نے 1990ء سے 2023ء تک توشہ خانہ کا ریکارڈ شائع کرنے کا کہہ دیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے 1990ء سے 2001ء تک توشہ خانہ کاریکارڈ شائع کرنے کا حکم دے دیا! توشہ خانہ کے 1947ء سے اب تک وصول کردہ تحائف، شخصیات کی حیثیت اور خرید و فروخت کی تفصیلات جاننے سے متعلق آئینی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عاصم حفیظ نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے حکم دیاکہ جن دوست ممالک نے تحائف دئیے اس کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے، کوئی چیز قانونی طور پر چھپائی نہیں جا سکتی، جس شکل میں بھی تحائف دیئے گئے اس کا ریکارڈ پیش کیا جائے، جب تک کوئی شخص توشہ خانہ سے وصول کردہ تحائف کی قیمت ادا نہیں کرتا وہ حاصل نہیں کر سکتا۔

ادھر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ سماعت پر لاہورہائی کورٹ نے 2002 سے 2023 تک توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔