Friday, May 17, 2024

لاہور ہائیکورٹ، پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس

لاہور ہائیکورٹ، پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
March 22, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا۔

عدالت نے مقدمات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر نیب اور اینٹی کرپشن کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے ایف آئی اے اور پولیس نے مقدمات کی تفصیلات پیش کردیں، اب حکم امتناعی برقرار نہیں رکھ سکتے، تعاون نہ کرنے پر عدالت نے نیب وکیل پر برہمی کا اظہار کیا۔

عمران خان کے وکیل اظہرصدیق نے کہا پنجاب میں 83 اور وفاق میں 43 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔