Thursday, April 25, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم
October 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا، لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ بھی شامل تھے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دوران سماعت نیب کے وکیل نے بتایا مریم نواز کی مزید تحقیقات کرنے کی ضرورت نہیں ہے، نیب قانون میں یکے بعد دیگرے ترامیم ہوئیں جس کے باعث اس کیس کو دیکھا جارہا ہے۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا چار سال ہوگئے ابھی تک چودھری شوگر ملز ریفرنس نہیں آیا، قانون کے مطابق 14 روز میں چالان جمع کروانا ہوتا ہے، لمبی تاخیر پر عدالتیں بغیر میرٹ دیکھے کیس ختم کرا دیتی ہیں۔ آرٹیکل 10 ہر شہری کو آزادانہ طور پر ٹرائل کا حق دیتا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست منظور کرلی۔