Sunday, September 8, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم معطل کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم معطل کردیا
March 9, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ نےعمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم معطل کردیا۔

عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے پر معاملہ عدالت نے پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عمران خان نے پیمرا کی جانب سے لگائی پابندی کو چیلنج کیا تھا، مؤقف اپنایا کہ پیمرا کی جانب سے تقاریر نشر کرنے پر لگائی پابندی کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے پیمرا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کیا، درخواست مزید سماعت کے لیے فل بینچ کو بھجوا دی۔ وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردئیے، کارروائی 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کہتے ہیں عدالت نے قرار دیا ایسی پابندیاں بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں، یہ پاکستان کے عوام اور آئین کی بڑی فتح ہے۔