Thursday, April 25, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار کئے گئے تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار کئے گئے تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
March 3, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ نے جیل بھر وتحریک کے دوران گرفتار کئی گئے تمام تحریک انصاف کے کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کوسات مارچ کیلئے  نوٹس جاری کر دئیے۔

ادھر لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کا بھی جیل بھر وتحریک کے دوران گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ملتان ساہیوال میں گرفتار 16 کارکنوں کی رہائی کے احکامات دئیے۔