Saturday, April 20, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے توشہ خانہ سے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات طلب کرلیں

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے توشہ خانہ سے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات طلب کرلیں
December 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے توشہ خانہ سے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی۔

توشہ خانہ سے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے درخواست پر سماعت کی۔

وفاقی حکومت سے توشہ خانہ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی، شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیا کہ 1947ء سے اب تک توشہ خانہ سے کس نے کتنے تحائف حاصل کیے تفصیلات سامنے آنی چاہئیں۔ عدالت وفاقی حکومت کو توشہ خانہ کے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔