Sunday, May 5, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت قرار

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت قرار
September 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت قرار دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر وفاقی حکومت اور نیب سے 27 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔

تین رکنی فل بینچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر میں بتایا کہ7کروڑ روپے اور پاسپورٹ 4 سال سے عدالتی تحویل میں ہے۔ چار سال میں کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔ جب وہ پاکستان آئیں تو بیرون ملک ان کی والدہ سخت بیمار تھیں۔ عدالت رجسٹرار ہائیکورٹ کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا پاسپورٹ واپس کرنے کے حوالے سے کوئی شرائط رکھی گئیں تھيں؟مریم نواز کے وکیل نے بتایا کہ پاسپورٹ کے لیے کوئی شرائط نہیں رکھی گئیں۔

مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے لیکن ہائی کورٹ کے ججز چار بار مریم نواز کا کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں۔