Sunday, September 8, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں انسداد اسموگ کی تین ماہ کی کارگردگی رپورٹ جمع

لاہور ہائیکورٹ میں انسداد اسموگ کی تین ماہ کی کارگردگی رپورٹ جمع
January 20, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ پھیلانے والے عناصر کےخلاف تین ماہ کی کارگردگی رپورٹ جمع ہو گئی۔

چیئرمین ماحولیاتی کمیشن نے اسموگ ک اباعث بننے والےعناصر کیخلاف تین ماہ کی کارگردگی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 3 ماہ کے دوران 12 ہزار 509 بھٹوں کی چیکنگ کی گئی۔ خلاف قانون کام کرنے والے بھٹوں کو 8 کروڑ 39 لاکھ کے جرمانے کیے گیے۔ 777 مقدمات درج، 81 افراد کو گرفتار جبکہ 369 بھٹوں کو سیل کیا گیا۔ 65 ہزار گاڑیاں چیک، 32 ہزار کو وارننگ جبکہ 18 ہزار 516 کو بھاری جرمانے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دھوئیں اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کوایک کروڑ 38 لاکھ کا جرمانہ کیا گیا۔ ای پی اے نے 3 ماہ میں 5 ہزار 800 صنعتی یونٹس کو چیک جبکہ 643 کو سیل کیا۔ 219 مقدمات درج کرکے 90 افراد گرفتار جبکہ ایک کروڑ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ اس دوران صوبائی دارالحکومت لاہور میں مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 188 تک جا پہنچا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے علاقے میں فضائی آلودگی کی شرح 199 ریکارڈ کی گئی۔ جی سی یونیورسٹی، لاہور میں بذریعہ موبائل وین ائیر کوالٹی انڈیکس 275 ریکارڈ کیا گیا۔