Saturday, September 21, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا لاہور کی تمام مارکیٹس کو رات دس بجے بند کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا لاہور کی تمام مارکیٹس کو رات دس بجے بند کرنے کا حکم
December 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کی تمام مارکیٹس کو رات دس بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا پیر، منگل اور بدھ کو تمام ریسٹورنٹس رات دس بجے اور جمعہ ہفتہ اور اتوار کے تین روز تمام ریسٹورنٹس رات 11 بجے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ جو سکول جمعہ کے روز بند نہیں کرتے انکے سکول سیل کر دیئے جائیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ  تمام ریسٹورنٹس ہفتے کے چار روز رات دس بجے بند ہونے چاہئیں۔ محکمہ ایجوکیشن سختی سے احکامات پر عملدرآمد کروائے۔ ابھی اتوار کے روز مارکیٹس کھلی رکھیں، اتوار کو مارکیٹس دوپہر دو بجے اوپن ہوں گی۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونے سے اسموگ میں اب بہتری آئی ہے۔