Friday, April 19, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ منہا کرکے بجلی کے بل جمع کروانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ منہا کرکے بجلی کے بل جمع کروانے کا حکم
August 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ کا بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف آ گیا۔ عدالت نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ منہا کرکے بجلی کے بل جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد وحید نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کے خلاف محمد صادق اور دیگر متاثرین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کو عبوری ریلیف دیتے ہوئے فیول ایڈجسمنٹ  کا ٹیکس منہا کرکے بجلی کے بلوں کی باقی رقم جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت ، ایف بی آر اور لیسکو سمیت دیگرز فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے 14 ستمبر کو اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ  کی منظوری دی۔ عدالت  بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کا اقدام کالعدم قرار دے۔ کیس کے حتمی فیصلے تک فیول ایڈجسمنٹ کی رقم بجلی کے بلوں سے منہا کرنے کا حکم دیا جائے۔