لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی فوری تاریخ دینے کا حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے 16 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 روز کے اندر الیکشن کرانے کا حکم صادر کردیا۔
تحریری فیصلہ کے مطابق آئینی مدت کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، الیکشن کمیشن گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے الیکشن میں نوے روز سے زیادہ کی تاخیر نہ ہو۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن کے وکیل نے بروقت انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کی تھی۔