Thursday, April 25, 2024

لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے بعد مریم نواز کی لندن روانگی کا امکان

لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے بعد مریم نواز کی لندن روانگی کا امکان
October 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد مریم نواز کی لندن روانگی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز لندن میں اپنے والد نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کریں گی۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی دراخواست کو منظور کرتے ہوئے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیدیا۔

مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا کہ انکا پاسپورٹ واپس کردیا گیا ہے، پاسپورٹ اس کیس میں 3 سال ضبط رہا جو کبھی بنا ہی نہیں۔ جلسوں کے خوف سے فتنے نے تفتیش کیلئے نیب اور ڈیتھ سیل میں رکھا، ایک دن انتقامی سیاست کو مٹنا ہی تھا کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے۔ مزید لکھا کہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعلسازی سے باز نہیں آیا، مکافات عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے۔