Thursday, April 25, 2024

سی ٹی ڈی نے 5 دہشتگرد گرفتار کر لیے، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد

سی ٹی ڈی نے 5 دہشتگرد گرفتار کر لیے، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد
January 7, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد پکڑ لیے۔ بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزمان میں انعام الحق، مسکین اللہ، واحد خان ، شیر نقیب اور شاہ ولی شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کرلیا ہے۔ ملزمان کے خلاف چار مقدمات درج کرکے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران پانچ سوچھبیس کومبنگ آپریشن کیے گئے، جن میں 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، اکیس ہزار دو سو ستائیس افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔