Thursday, April 18, 2024

لاہور اور گردونواح میں دھند، موٹروے کے مختلف سیکشن بند کر دئیے گئے

لاہور اور گردونواح میں دھند، موٹروے کے مختلف سیکشن بند کر دئیے گئے
February 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور اور گردونواح میں دھند کا راج برقرار ہے۔ شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشن بند کر دئیے گئے۔

ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے خانقاہ ڈوگراں  تک بند ہے اور بالکسر انٹرچینج سے ٹھوکر نیاز بیگ تک بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ ایم تھری کو لاہور سے جڑانوالہ تک ، ایم الیون کو محمود بوٹی سے سمبڑیال تک بند کر دیا گیا۔

لاہور میں دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی۔ ٹھوکر نیاز بیگ ، رائیونڈ روڈ، ڈیفنس روڈ ، جوہر ٹاؤن میں شدید دھند ہے۔ ٹاؤن شپ ، گرین ٹاؤن ، باگڑیاں چوک اور ملتان روڈ کے علاقے میں بھی شدید دھند ہے۔

فیصل آباد شہر کے گرد ونواح میں بھی دھند کی وجہ سے حد نگاہ محدود ہو گئی۔ موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں تک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ساہیانوالہ انٹر چینج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔ شہرکا درجہ حرارت کم سے کم 10 زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔