Sunday, September 8, 2024

لاہور، انارکلی دھماکے کے 2 مبینہ سہولت کار راوی روڈ سے گرفتار

لاہور، انارکلی دھماکے کے 2 مبینہ سہولت کار راوی روڈ سے گرفتار
January 21, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) انارکلی دھماکے کے 2 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

انارکلی دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرف ہوگئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ ملزموں کو راوی روڈ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق بارودی مواد بیگ میں لایا گیا، اور دہشت گرد بیگ لیکر لوہاری چوک سے داخل ہوا، بارودی مواد بینک کے باہر موجود ٹھیلے کے ساتھ رکھا گیا، پھر دہشت گرد ملحقہ بینک کیساتھ گلی میں چلا گیا۔

پولیس نے انارکلی بم دھماکے کے مبینہ دہشت گرد کی شناخت کرلی ہے، سہولت کاروں کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں۔ زخمی 18 افراد طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردئیے گئے۔ زیرعلاج 9 زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب بم دھماکے کے بعد لوٹ مار کے واقعات بھی سامنے آگئے، پرائز بانڈ کاؤنٹر کے ساتھ ہونے والے دھماکے پر بھگدڑ مچی، انسانیت سے عاری افراد موقع کو غنیمت جان کر لوٹ مار میں لگ گئے۔ پیسے اور پرائز بانڈ لے گئے۔