لاڈلہ بننا ہے تو عوام کا لاڈلہ بنیں، بلاول بھٹو

ایبٹ آباد (92 نیوز) - چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ لاڈلہ بننا ہے تو عوام کا لاڈلہ بنیں، عوام ہی فیصلہ کریں گے کہ وزیراعظم کون ہوگا۔
ایبٹ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرانے سیاستدان اب گھر بیٹھیں،، آرام کریں،، کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے جسے موقع نہیں ملا اسے آنے دیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں سوچنا چاہئے کیا ستر سالہ بابوں کے ہاتھ میں ملک کا مستقبل دیں گے، موقع ملا تو عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔