Wednesday, September 28, 2022

لاڑکانہ کی طالبہ نوشین کاظمی کی مبینہ خودکشی معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل

لاڑکانہ کی طالبہ نوشین کاظمی کی مبینہ خودکشی معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل
February 20, 2022 ویب ڈیسک

لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ کی چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نوشین کاظمی مبینہ خودکشی معاملے پر ایس ایس پی نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے۔ 

سات رکنی ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی خود کرینگے، ٹیم کیس کے شواہد جمع کرنے کیلئے یومیہ بنیادوں پر کام کرے گی۔

دوسری جانب نوابشاہ کی پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ پروین رند ہراسگی معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے، یونیورسٹی ڈائریکٹر پر طالبہ کی جانب سے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

غلام مصطفی راجپوت کی جانب سے طالبہ کو مبینہ طور پر بھیجے گئے واٹس ایپ پیغامات سامنے آگئے ہیں، پیغامات میں ڈائریکٹر کی جانب سے پروین رند کو سائیں کہہ کرمخاطب کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملنے کا اصرار بھی کیا جارہا ہے۔

ہراسگی کا شکار طالبہ پروین رند کا کہنا ہےکہ میرے پاس یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف بہت سارے ثبوت ہیں، وقت آنے پر عدالت کے سامنے پیش کرونگی۔