Sunday, May 19, 2024

لاڑکانہ، کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

لاڑکانہ، کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
May 5, 2023 ویب ڈیسک

لاڑکانہ (92 نیوز) - لاڑکانہ میں سینٹرل جیل روڈ پر کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔

جاں بحق افراد میں سے دو کی شناخت امیر علی اور شوکت علی کے نام سے ہوئی، مقتول ضلع قمبر شہدادکوٹ کی تحصیل وارہ کے گاؤں میاں رتو کے رہائشی ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق قتل ہونے والے دو افراد جیل سے رہا ہوئے تھے انکے تین ساتھی ان کو لینے آئے تھے۔ دونوں فریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی ہے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان دو کاروں میں سوار تھے، فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔