Saturday, April 20, 2024

نیند کی کمی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے

نیند کی کمی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے
October 24, 2016
لندن(ویب ڈیسک) کئی سروے اور مطالعات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ 40سال سے زائد عمر کےافراد میں نیند کی کمی ان کی زندگی بری طرح متاثر کرتی ہے اور یہ  افراد قبل ازوقت موت کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ وزارت صحت برطانیہ نے ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت 40 سے 60سال تک عمرکے افراد کو مناسب نیند کی ترغیب دی گئی ہے اور اس کے تحت خصوصی مہم چلائی جارہی ہے تاکہ لوگ بہتر زندگی گزار سکیں اور جان لیوا بیماریوں سے بچ سکیں ۔