Tuesday, May 21, 2024

نیند کی کمی موٹاپے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے

نیند کی کمی موٹاپے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے
November 4, 2016
لاہور(ویب ڈیسک) کیا آپ رات گئے تک جاگنے کے عادی ہیں اور صبح جلد اٹھتے ہیں تو کیا آپ نے محسوس کیا ہے کہ دن میں آپ کو بھوک کچھ زیادہ لگتی ہے ۔ اگر ہاں تو طبی سائنس کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی موٹاپے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے  کیونکہ لوگ زیادہ کیلوریز کو جسم کا حصہ بنانے لگتے ہیں ۔ کنگز کالج لندن کی تحقیق کے مطابق  جب انسان تھکاوٹ اور غنودگی کا شکار ہوتا ہے تو اس کی بھوک بھی بڑھ جاتی ہے ۔ اس سے قبل تحقیقی رپورٹ میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ نیند کی کمی موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھاتی ہےمگر یہ پہلی بار ہے کہ کم سونے اور زیادہ کھانے کے درمیان کے درمیان تعلق کع دریافت کیا گیا ۔