نیویارک (92 نیوز) - وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کئی مغربی اور بعض دوسرے ممالک میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک روا رکھا جاتا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں بولے بھارت کشمیر سے متعلق قراردادوں کو پس پشت ڈال کر مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلامی ممالک کو اسلامو فوبیا کے خلاف آوز اٹھانا ہوگی۔ تنازعہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین مشترکہ ہدف ہے، مسلم ممالک کو اپنی سلامتی، خود مختاری، علاقائی سالمیت اور مسلم امہ کے اجتماعی مفادات کا تحفظ کرنا اور انہیں فروغ دینا ہوگا۔