Thursday, April 25, 2024

کئی لوگ تو موٹر سائیکل بھی نہیں خرید سکتے، مفتاح اسماعیل

کئی لوگ تو موٹر سائیکل بھی نہیں خرید سکتے، مفتاح اسماعیل
May 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے پہلے سوچا تھا موٹرسائیکل والوں کو ریلیف دیں لیکن کئی لوگ تو موٹر سائیکل بھی نہیں خرید سکتے۔

مفتاح اسماعیل نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اب ان کو ماہانہ دو ہزار روپے دیں گے ، چاہے  وہ آٹا خریدیں یا پٹرول۔ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل لوگوں کو جلد ہی پیسے مل جائیں گے ۔ امداد کی فہرست میں نئے لوگوں کو شامل کرنے کے لئے آج ایک فون نمبر جاری کیا جائے گا۔ فون نمبر پر کال کرکے شناختی کارڈ کا نمبر دینا ہو گا ۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سوال کیا یہ پیسہ کہاں سے آئے گا؟ عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں۔ ہم نے روس سے تیل لے کر ٹارگٹڈ سبسڈی دینا تھی۔