Tuesday, May 7, 2024

کئی دہائیوں بعد امریکا کا پہلا جدید بمبار طیارہ بی 21 تیار

کئی دہائیوں بعد امریکا کا پہلا جدید بمبار طیارہ بی 21 تیار
December 2, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - کئی دہائیوں بعد امریکا کا پہلا جدید بمبار طیارہ بی 21 تیار ہوگیا، جلد طیارے کی رونمائی ہوگی۔ امریکی ایئر فورس بی 21 ریڈر کے نام سے یہ بمبار طیارہ جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی ائیر فورس بی 21 ریڈار بمبار طیارہ کئی سالوں کی محنت کے بعد اب امریکی فضاؤں میں اڑنے کے لئے تیار ہے۔ ایف 22 اور ایف 35 جنگی طیاروں کی طرح بی 12 میں بھی سٹیلتھ یا ریڈار سے اُوجھل ہونے کی صلاحیت ہے اور حریفوں کے لیے اس کا کھوج لگانا مشکل ہوگا۔

بی 21 بمبار طیارہ بغیر عملے کے پرواز کر سکے گا جوریڈار سے اُوجھل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بی 21 کے صرف ایک طیارے پر 700 ملین ڈالر خرچ ہوئے ہیں ہوتے ہیں۔ بی 21 بمبار کئی دہائیوں میں بننے والا نیا امریکی جنگی بمبار طیارہ ہے۔ بی 21 بتدریج بی ٹو اور بی ون جنگی طیاروں کی جگہ لے گا جو پہلی مرتبہ سرد جنگ میں استعمال ہوئے تھے۔

امریکی ایئر فورس کے ترجمان کے مطابق امریکا کی مستقبل کی جنگی طاقت میں بی 21 ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ دنیا بھر میں مہارت سے کسی بھی ہدف کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ امریکی ایئرفورس ایسے 100 طیارے خریدے گی۔ ماہرین کے مطابق بی 21، بی ٹو اور ون کے مقابلے میں جدید طیارہ ہے۔ یہ جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ طویل اور کم فاصلے پر میزائل لانچ کر سکتا ہے۔