Friday, March 29, 2024

کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے آبائی گاؤں سانگھوری میں تقریب

کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے آبائی گاؤں سانگھوری میں تقریب
July 27, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کے 74 ویں یوم شہادت کے موقع پر ان کے آبائی گاؤں سانگھوری میں تقریب ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ممتاز حسین نے کیپٹن محمد سرور شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول، عسکری حکام، شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔