Thursday, April 25, 2024

کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز، حارث اور فخر کی واپسی، طیب اور اسامہ پہلی مرتبہ سکواڈ میں شامل

کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز، حارث اور فخر کی واپسی، طیب اور اسامہ پہلی مرتبہ سکواڈ میں شامل
January 5, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نیوزی لینڈ کے خلاف 16 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا، حارث رؤف اور فخر زمان کی واپسی ہوئی جبکہ طیب طاہر اور اسامہ میر پہلی مرتبہ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو آرام دیا گیا۔

سولہ رکنی قومی ٹیم میں کامران غلام، حارث سہیل، طیب طاہر اور اسامہ میر، امام الحق، بابراعظم، فخر زمان، محمدرضوان، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، آغا سلمان، شاہنواز دھانی اور شان مسعود اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاک نیوزی لینڈ تین ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔