آکلینڈ (92 نیوز) - پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے استعفے کے بعد نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین راچن رویندرا نے بھی بابر اعظم کو خراج تحسین پیش کر دیا۔
راچن رویندرا نے بابراعظم کے بارے میں ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم آپ ایک شاندار بلے باز ہیں، کپتانی سے دستبردارہونا دانشمندانہ اقدام ہے۔ اب اضافی دباؤ کے بغیربطورکھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزیدنکھارنے اور ریکارڈ کوحیرت انگیز بنانے پر توجہ مرکوز رکھ سکتے ہیں۔