Thursday, April 25, 2024

کینیڈا، ٹرک ڈرائیورز کے احتجاج کی سرپرستی کرنیوالے 2 رہنماء گرفتار

کینیڈا، ٹرک ڈرائیورز کے احتجاج کی سرپرستی کرنیوالے 2 رہنماء گرفتار
February 18, 2022 ویب ڈیسک

ٹورنٹو (92 نیوز) کینیڈا میں مظاہرین کے خلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ٹرک ڈرائیورز کے احتجاج کی سرپرستی کرنے والے دو رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔

کینیڈا میں کئی ہفتوں سے جاری احتجاج پر ٹرک ڈرائیوروں کے خلاف حکومت نے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے بعد پولیس نے احتجاجی رہنماؤں کو بھی دھرلیا ہے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق حراست میں لئے گئے رہنماء کینیڈا میں ٹرک ڈرائیورز کے احتجاج کی سرپرستی کررہے تھے، ان کے اُکسانے پر ٹرک ڈرائیوروں نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کرنے کے اعلان کو مسترد کردیا تھا۔

اوٹاوا پولیس نے زیرحراست رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ کئی ٹرک بھی قبضے میں لے لئے۔