Tuesday, October 4, 2022

کینیڈا، پولیس کا مظاہرین کیخلاف آپریشن ، 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا

کینیڈا، پولیس کا مظاہرین کیخلاف آپریشن ، 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا
February 20, 2022 ویب ڈیسک

ٹورنٹو (92 نیوز) کینیڈا میں پولیس کا مظاہرین کے خلاف آپریشن ، 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ مظاہرین سے منسلک چھہتر اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے مرچوں کا سپرے کیا۔ پولیس نے پارلیمنٹ اور دیگر اہم شاہراہوں کا کنٹرول حاصل کر لیا جبکہ پارلیمنٹ کے آس پاس شاہراہوں سے ٹرکوں اور گاڑیوں کو ہٹا دیا گیا۔

دوسری طرف حکومت نے مظاہرین سے منسلک 76  بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے۔ بینک اکاؤنٹس میں 2.5  ملین امریکی ڈالر کی رقم موجود ہے۔