Sunday, May 19, 2024

کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا پروسیسنگ کا دورانیہ کم کردیا

کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا پروسیسنگ کا دورانیہ کم کردیا
May 5, 2023 ویب ڈیسک

ٹورنٹو (92 نیوز) - کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا پروسیسنگ کا دورانیہ کم کردیا۔

کینیڈین وفاقی وزیر امیگریشن شان فریزر نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ پروسیسنگ ٹائم 802 دنوں سے کم کر کے 60 دن کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ ویزا پروسیسنگ ٹائم کو مزید کم کرتے ہوئے اس دورانیے کو ایک ماہ تک لایا جائے گا۔ مزید کہا کہ اب پاکستانی شہری کینیڈا کا وزٹ ویزا 802 دن کے بجائے 60 دن میں حاصل کرسکیں گے۔