Wednesday, April 24, 2024

کینیڈا میں سکھ ریفرنڈم کے بعد بھارت کینیڈین تعلقات میں دراڑ پڑ گئی

کینیڈا میں سکھ ریفرنڈم کے بعد بھارت کینیڈین تعلقات میں دراڑ پڑ گئی
September 30, 2022 ویب ڈیسک

اوٹاوا (92 نیوز) - کینیڈا میں سکھ ریفرنڈم کے بعد بھارت کینیڈین تعلقات میں دراڑ پڑ گئی۔ کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سے روک دیا۔

کینیڈین حکومت نے اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایدوائزری جاری کر دی۔ کینیڈین حکومت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا شہری سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارتی ریاست گجرات ، پنجاب اور راجستھان کا سفر نہ کریں۔

خیال رہے کہ بھارت کی طرف سےکینیڈین حکومت پر ریفرنڈم رکوانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا تاہم کینیڈا نے ریفرنڈم کو پر امن اور جائز قرار دے کر اس پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا تھا۔