Wednesday, April 24, 2024

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ مکمل

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ مکمل
September 19, 2022 ویب ڈیسک

ٹورنٹو (92 نیوز) - کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ مکمل کرلی گئی، ٹورنٹو شہر میں ریفرنڈم میں ایک لاکھ دس ہزار سکھ افراد نے ووٹ ڈالا۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے پر ہزاروں سکھ ووٹ نہ ڈال سکے۔

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ کا کہنا ہے سکھ برادری نے ووٹ کے ذریعے بھارت سے نفرت کا اظہار کیا، بھارتی پنجاب بہت جلد دنیا کے نقشے پر آزاد ملک کے طور اُبھرے گا، دنیا پر واضح کردیں گے سکھ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔

ریفرنڈم سے قبل سکھ آنجہانی لیڈرجرنیل سنگھ بھنڈروالا کا پوسٹر پھاڑنے کے بعد شدید کشیدگی پیدا ہوئی تھی اور مقامی پولیس نے پوسٹر پھاڑنے کے الزام میں ایک بھارتی نژاد شخص کو گرفتارکیا تھا۔