کینیڈا کا پاکستان کیلئے ویزہ آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنیکا اعلان
ٹورنٹو (92 نیوز) - کینیڈا نے پاکستان کے لیے ویزہ آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شفقت علی نے بتایا کہ کینیڈا کی حکومت نے ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کے لئے خطیر رقم مختص کردی ہے۔
واضح رہے کہ 10 سال پہلے کینیڈا نے ویزہ آفس مختلف وجوہات کی بنا پر ابوظہبی منتقل کردیا تھا۔ کینیڈین ویزا دفتر اسلام آباد منتقل ہونے سے پاکستانی شہریوں کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔