Tuesday, July 23, 2024

کینیڈا، جنگلات میں آگ لگنے پر یلو نائف کے 20 ہزار رہائشیوں کو شہر خالی کرنے کا حکم

کینیڈا، جنگلات میں آگ لگنے پر یلو نائف کے 20 ہزار رہائشیوں کو شہر خالی کرنے کا حکم
August 17, 2023 ویب ڈیسک

ٹورنٹو (92 نیوز) - کینیڈا کے شمالی شہر پر جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے یلو نائف کے تقریبا 20,000 رہائشیوں کو شہر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ سے ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لئے فوجی پروازوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

جنگلات میں لگی آگ ایک لاکھ تیس ہزار سکوائر فٹ تک پھیل چکی ہے ۔جس نے 13 صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ، جب بھی ہم کر سکتے ہیں مدد کریں گے۔ تیز ہواؤں نے شعلوں کو بھڑکا دیا ہے۔ شمال مغربی علاقوں میں 20,000 مربع کلومیٹر سے زیادہ جنگل جل گیا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے گرم، خشک موسم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس سے جنگل کی آگ بھڑکنے کا امکان ہوتا ہے۔جبکہ اس سال جنگل کی آگ میں اب تک چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔