Saturday, May 18, 2024

کینسر میں مبتلا سابق مسٹر ایشیا یحیی بٹ انتقال کر گئے

کینسر میں مبتلا سابق مسٹر ایشیا یحیی بٹ انتقال کر گئے
February 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) کینسر میں مبتلا سابق مسٹر ایشیا یحیی بٹ انتقال کر گئے۔ یحیی بٹ نے انیس سو چورانوے میں مسٹر ایشیا کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

گزشتہ برس انہیں سرطان کے عارضے کی تشخیص ہوئی۔ وہ لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ دنیا بھر میں باڈی بلڈنگ میں لوہا منوایا اور بے شمار اعزازات حاصل کیے۔

یحی بٹ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کے بعد لاء کالج پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ بنیادی سہولیات کی کمی کے باوجود محنت اور شوق سے باڈی بلڈنگ میں کمال حاصل کیا۔

یحیی بٹ نے 1985 میں جونیئر مسٹر ایشیا سے کامیابیوں کا سفر شروع کیا۔ تین بار مسٹر ایشیا کا اعزاز حاصل کیا۔ پانچ بار مسٹر اولمپیا پاکستان بننے کے علاہ چار بار مسٹر یونیورس مقابلوں میں بھی شریک ہوئے۔

یحیی بٹ نے امریکہ، فرانس، جاپان، روس، انڈونیشیا سمیت کئی ملکوں میں مقابلے جیتے مگر کینسر کے خلاف زندگی کی جنگ ہار گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یحیی بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے کہا لکھا مرحوم کی پاکستان میں باڈی بلڈنگ کے کھیل کے حوالے سے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔