Friday, March 29, 2024

کینگروز نے شاہینوں پر گرفت مضبوط کر لی، پانچ سو پانچ رنز بنا ڈالے

کینگروز نے شاہینوں پر گرفت مضبوط کر لی، پانچ سو پانچ رنز بنا ڈالے
March 13, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کینگروز نے شاہینوں پر گرفت مضبوط کر لی۔ کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن بھی مہمان آسٹریلوی ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ سو پانچ رنز بنا ڈالے۔

آسٹریلیا نے  3 وکٹ251 رنز سے اننگز آگے بڑھائی تو نائٹ واچ مین نیتھن لیون نے جم کر بیٹنگ کی اور 38 رنز کی اننگز کھیل کر فہیم اشرف کا شکار ہو گئے۔

عثمان خواجہ نے 150 رنز مکمل کیے اور 160 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ عثمان خواجہ نیشنل اسٹیڈیم میں سب سے طویل بیٹنگ کرنے والے آسٹریلوی پلیئر  بھی بن گئے۔ وکٹ کیپر  بیٹسمین  الیکس  کیری نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے  ایلکس کیری کو 93 رنز پر بولڈ کر کے پاکستان کو بڑی کامیابی دلوائی۔ ٹریوس ہیڈ 23 اور کیمرون گرین 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ مچل اسٹارک  28 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔