Sunday, September 8, 2024

کیلیفورنیا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کیلیفورنیا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
January 3, 2023 ویب ڈیسک

کیلیفورنیا (92 نیوز) - امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سیرا نیواڈا کے پہاڑوں پر برف باری سے راستے بند ہوگئے۔

شمالی کیلیفورنیا میں طاقتور موسمی نظام نے تباہی مچادی، سیکرامنٹو کاؤنٹی کا علاقہ شدید بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں۔ تیز ہواؤں اور لینڈ سلائیڈنگ سے درخت گر گئے جس سے راستے بند ہو گئے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

نیشنل ویدر سروس کے مطابق اس ہفتے مزید طوفانوں کی توقع ہے۔ حکام نے خبردار کیا تھا کہ صورتحال ناقابل یقین حد تک خطرناک ہے۔ سیکرامنٹو کاؤنٹی کے مکینوں کو انخلا کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔