Friday, April 26, 2024

کیا بہتان، جھوٹ اور مخالفوں کو جیلوں میں ڈالنا ریاست مدینہ کی پیروی ہے؟ وزیراعظم شہباز شریف

کیا بہتان، جھوٹ اور مخالفوں کو جیلوں میں ڈالنا ریاست مدینہ کی پیروی ہے؟ وزیراعظم شہباز شریف
October 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیا بہتان، جھوٹ اور مخالفوں کو جیلوں میں ڈالنا ریاست مدینہ کی پیروی ہے؟

اتوار کو لاہور میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کو بھول کو اپنی سیاست کرنا کہاں کی ریاست مدینہ ہے؟ قانون اور عدالت کو نہ ماننے کا ریاست مدینہ میں تصور نہیں ہوسکتا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کیا ریاست مدینہ میں توشہ خانہ کو ذاتی کاروبار بنانے کا تصور ہوسکتا ہے؟ کیا یہ تصور تھا کہ دوسروں کے گھر گرا کر اپنا گھر ریگولرائز کرالیا جائے؟

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آج کے مبارک دن حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری انسانیت کی بھلائی اور بھلائی کے لیے اس دنیا میں بھیجا گیا۔

عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم پر پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کمزوروں کے محافظ اور تقویٰ و دیانت کی سب سے بڑی زندہ مثال تھے۔ جس سے وہ صادق اور امین کے نام سے مشہور تھے۔