Thursday, May 2, 2024

کسی کو سیاسی طور پر مائنس نہیں کیا جاسکتا، خواجہ سعد رفیق

کسی کو سیاسی طور پر مائنس نہیں کیا جاسکتا، خواجہ سعد رفیق
January 10, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیرِریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کسی کو سیاسی طور پر مائنس نہیں کیا جاسکتا، انسان اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ہی مائنس ہوتا ہے۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اکٹھ حکومت کرنے کیلئے نہیں، آئین کی حکمرانی کیلئے ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی استحکام کی ذمہ داری صرف وفاق کی نہیں صوبوں کوبھی کردارادا کرناہوگا، سیاسی استحکام کیلئے سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے۔