Thursday, April 25, 2024

کسی کے بیانیے پر تیل کی قیمتوں کا تعین نہیں ہوتا، شاہد خاقان عباسی

کسی کے بیانیے پر تیل کی قیمتوں کا تعین نہیں ہوتا، شاہد خاقان عباسی
August 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کسی کے بیانیے پر تیل کی قیمتوں کا تعین نہیں ہوتا۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا تیل کی قیمت طے کرنا اوگرا کا کام ہے۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔ پٹرول کی قیمت حکومت اپنے طور پر متعین نہیں کر سکتی۔ جس قیمت پر پٹرول خریدا جاتا ہے اسی حساب سے فروخت کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں پٹرول کی قیمت کا تعین گزشتہ 60 روز کی عالمی مارکیٹ کے حساب سے ہوتا ہے۔ اس مرتبہ پٹرول کی قیمت کم نہیں ہوئی تو آئندہ ضرور ہو گی۔

شاہد خاقان عباسی بولے سیاست میں گالیوں اور دھمکیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ اپنے اثاثے قانون کے سامنے رکھنا قانون کا تقاضا ہے۔