لندن (92 نیوز) - کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف برطانوی ارکان پارلیمان نے وزیراعظم بورس جانسن کو خط لکھ دیا۔
خط میں بورس جانسن سے بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے اور مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ارکان نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم ڈھارہی ہے، یاسین ملک کو سزا دینے سے انصاف کا قتل کیا گیا۔ وزیر اعظم بورس جانسن فوری طور پر مداخلت کریں۔
انہوں نے کہا مودی کے ہاتھ بے گناہ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ برطانوی حکومت کشمیریوں پر مظالم بند کرانے کے لئے اپنا اثر رسوخ استعمال کرے۔